کووڈ 19 کے باعث امریکی شہریوں کی اوسط متوقع عمر میں کمی

2023/02/24 15:25:48
شیئر:

 

نیچر جریدے کے مطابق فروری 2020 سے مئی 2022 کے درمیان 10 لاکھ امریکی شہری کووڈ 19 سے ہلاک ہوئے ہیں۔شہریوں کو متوقع عمر میں کمی کے ساتھ ساتھ  اس کے نتیجے میں ہونے والے معاشی نقصانات برداشت کرنا پڑے ہیں۔کووڈ 19 سے ہونے والی 10 لاکھ اموات کی وجہ سے امریکہ میں متوقع عمر میں 3.08 سال کی کمی واقع ہوئی ہے۔ قومی آمدنی میں اضافے کے لحاظ سے معاشی نقصانات کا تخمینہ 3.57 ٹریلین امریکی ڈالر لگایا گیا ہے۔