2022 میں، چین کے سوشل لاجسٹکس کے پیمانے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا

2023/02/24 11:16:28
شیئر:

چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے24 تاریخ کو  2022 کے لئے لاجسٹک آپریشن کے اعداد و شمار کا اعلان کیا۔ 2022 میں ، پیچیدہ بین الاقوامی ماحول اور  ملک میں وبا کے زیر اثر ، لاجسٹکس کی صنعت نے مضبوط لچک کا مظاہرہ کیا ہے ، اور لاجسٹکس کی طلب کا پیمانہ ایک نئی سطح پر پہنچ گیا ۔
2022 ء میں ملک میں سوشل لاجسٹکس کی کل رقم 347.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی،  جو  گزشتہ سال کے مقابلے میں  3.4 فیصد کا اضافہ ہے۔ سال بھر میں مجموعی سوشل لاجسٹکس کی ترقی جاری رہی ۔