شی جن پھنگ اوران کی اہلیہ سے کمبوڈیا کے بادشاہ سیہمونی اور ملکہ مدر مونریٹ کی ملاقات

2023/02/24 15:23:01
شیئر:

24 فروری کو صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان سے بیجنگ میں کمبوڈیا کے بادشاہ سیہامونی اور ملکہ مدر مونریٹ نے ملاقات کی۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 65 سال قبل چین اور کمبوڈیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، فریقین کے درمیان دیرینہ دوستی ہے، اور چین۔کمبوڈیا تعلقات بین الاقوامی تعلقات کے لئے ایک نمونہ بن چکے ہیں۔ چین کمبوڈیا کی صنعتی ترقیاتی راہداری اور فش اینڈ رائس راہداری کی تعمیر کی حمایت کرتا ہے اور دونوں ملکوں کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز کرنا چاہتا ہے۔ چین کمبوڈیا کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کے لئے کمبوڈیا کے بادشاہ کی ٹاسک فورس کے کام کی حمایت جاری رکھے گا۔

شاہ سیہمونی اور ملکہ مونریٹ نے کہا کہ طویل عرصے سے چین نے کمبوڈیا کو بے لوث امداد فراہم کی ہے اور کمبوڈیا تہہ دل سے شکر گزار ہے۔ ہم چین کی ترقی پر گہری توجہ دے رہے ہیں اور چین کی کامیابیوں پر خلوص دل سے خوش ہیں۔ کمبوڈیا  "بیلٹ اینڈ روڈ" اور صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ انسانیت کے  ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے تصور کو سراہتا ہے، اور کمبوڈیا اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 65 ویں سالگرہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے  مختلف شعبوں میں دو طرفہ  دوستانہ تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنا چاہتا ہے  تاکہ کمبوڈیا اور چین کے مابین روایتی دوستی کو نسل در نسل منتقل کیا جا سکے۔