امریکی ہوائی اڈوں پر پکڑے جانے والی اسلحے کی تعداد میں نمایاں اضافہ

2023/02/24 15:49:34
شیئر:

 

اے پی نیوز کے مطابق امریکی ہوائی اڈوں پر پکڑے جانے والی اسلحے کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے  ،ملک میں مسلح افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد خاصی تشویش کا باعث ہے ۔امریکی حکام کے مطابق چیک پوسٹوں پر صورتحال واضح عکاسی کرتی ہے کہ معاشرے میں ان دنوں زیادہ لوگ آتشیں اسلحہ لے کر جا رہے ہیں۔ 2010 کے بعد سے ہوائی اڈوں پر پکڑے جانے والے ہتھیاروں کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ہائی جیکروں کی وبا نہیں ہے بلکہ پکڑے جانے والے تقریباً ہر شخص کا دعویٰ ہے کہ وہ یہ بھول گیا  کہ اس کے پاس بندوق تھی۔