چینی وزارت خارجہ کا دی بیلٹ اینڈ روڈ سے حاصل کردہ ثمرات کا تعارف

2023/02/24 17:02:16
شیئر:

رواں سال دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشٹیو کی دسویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ چوبیس فروری کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے پریس کانفرنس میں دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے حاصل کردہ ثمرات سے متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ بی آر آئی نہ صرف معاشی خوشحالی کی راہ ہے بلکہ ماحول دوست ترقی کا راستہ بھی ہے۔ گزشتہ دس سالوں میں چین اپنے ٹھوس اقدامات سے مختلف فریقوں کے ساتھ ماحول دوست ترقی کے حوالے سے چینی دانش، ٹیکنالوجی اور فارمولا شیئر کرتا آ رہا ہے ۔ ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے چین نے مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں 50 سے ذائد دستاویزات پر دستخط کیے ہیں اور دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشٹیو میں شریک 28 ممالک کے ساتھ ماحول دوست ترقی کے شراکت دار تعلقات پر مبنی انیشیٹو لانچ کیا ہے۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ہم ماحول دوست شاہراہ ریشم کی تعمیر کے لیے طاقتور قوت فراہم کرنا چاہتے ہیں اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان اور فطرت سے ہم آہنگ کرہ ارض کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔