امریکہ میں گزشتہ 10 سالوں میں انتہا پسندی پر مبنی قتل عام میں اضافہ ہوا ہے، امریکی رپورٹ

2023/02/24 11:22:52
شیئر:

تئیس فروری کو ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، امریکہ میں قائم اینٹی ڈیفیمیشن لیگ کی ایک رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلی دہائی کے دوران، امریکہ میں انتہا پسندی پر مبنی قتل کے بڑے واقعات میں ہوش ربا اضافہ ہوا ہے،  جو کہ پچھلی صدی کے ستر  کے عشرے کے بعد کی کسی بھی دہائی سے کم از کم تین گنا زیادہ ہے۔
صرف 2021-22 میں پانچ انتہا پسند قتل عام ہوئے ہیں ۔ اس قدر قتل عام امریکہ میں اکیسویں صدی کی پہلی پوری دہائی کے دوران ہوئےتھے۔
رپورٹ کے مطابق 2022 میں ہونے والی ایسی تمام ہلاکتوں کا تعلق دائیں بازو کی انتہا پسندی سے تھا، جس میں ایک قابل ذکر تعداد سفید فام افراد کی بالادستی سے منسلک تھی۔ اس دوران 93 فیصد ہلاکتیں آتشیں اسلحے کے ذریعے کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں سفید فاموں کی بالادستی سب سے بڑا موجودہ خطرہ ہے۔