شینزو 15کے عملے کی جانب سے خلا میں چھ اہم مشنز کی انجام دہی

2023/02/24 15:46:22
شیئر:

چین کے شینزو 15 انسان بردار خلائی مشن کے عملے کو چینی خلائی اسٹیشن پر کام کرتے ہوئے تین ماہ ہو چکے ہیں۔اس دوران چھ اہم اہداف مکمل کیے گئے  ہیں۔جن میں  خلائی اسٹیشن کے تھری ماڈیول پر طویل مدتی قیام کی توثیق، 15 سائنسی تجرباتی کیبنٹس کی ان لاکنگ ، تنصیب اور ٹیسٹنگ کی تکمیل ، خلائی سائنس کی تحقیق اور ایپلی کیشن کے تجربات ، ایرو اسپیس میڈیسن اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبوں میں 40 سے زیادہ خلائی سائنسی اور تکنیکی تجربات، کیبن سے باہر  چار سرگرمیوں کی انجام دہی،اور  مدار میں تحفظ صحت کی مشقیں وغیرہ شامل ہیں.