بحرالکاہل جزائر فورم کےرہنماؤں کا خصوصی غیر رسمی اجلاس اختتام پذیر

2023/02/25 15:57:47
شیئر:

 مقامی وقت کے مطابق24 فروری کو، دو روزہ بحرالکاہل جزائر فورم کےرہنماؤں کا  خصوصی غیر رسمی اجلاس فجی میں اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس میں جوہری آلودہ پانی سے بحرالکاہل کی صحت اور حفاظت کو لاحق ممکنہ خطرے پر بڑی توجہ دی گئی ہے  جسے جاپان  خارج کرنے کی کوشش کر رہا  ہے ۔
 اجلاس کے بعد، فجی کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ Sitiveni Rabuka نے کہا کہ فورم کے رہنماؤں نے 2050 کے لیے اپنے اجتماعی وژن کا اعادہ کیا ہے  یعنی ایک پرامن، ہم آہنگ، محفوظ، سماجی اشتراکیت پر مبنی اور خوشحال بحرالکاہل خطے کی تعمیرکی جائے اور اس ہدف کے لیے اتحاد کو مضبوط بنا کر  مشترکہ کوشش کی جائے.
جاپان کے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑے جانے کے معاملے کے بارے میں فورم کے رہنماؤں نے اہم بات چیت کی۔ انہوں نے جوہری آلودہ پانی سے  بحرالکاہل کی صحت اور حفاظت کو لاحق ممکنہ خطرے پر بڑی توجہ دی ہے اور عالمی  قوانین کے مطابق  اس حوالے سے  سائنسی معائنہ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔اس کے علاوہ رہنماؤں نےجاپان اور IAEA کے ساتھ جاری بات چیت کے لیے مسلسل حمایت کا بھی اظہار کیا۔