دوسرے چین ڈیجیٹل کاربن نیوٹرلائیزیشن سمٹ فورم کا افتتاح

2023/02/25 17:35:59
شیئر:

 

25 فروری کو ، دوسرے  چین ڈیجیٹل  کاربن نیوٹرلائیزیشن سمٹ فورم کا افتتاح   چین کے صوبہ سیچوان کے صدرمقام چھنگ دو میں ہوا۔ سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا، چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات ، چینی وزارت ماحولیات  اور  سیچوان کی  صوبائی حکومت کے زیر اہتمام اس سمٹ فورم کا موضوع  " سبز ترقی میں ڈیجیٹلائزیشن کا رہنما کردار" ہے ۔

اطلاعات  کے مطابق موجودہ فورم کے تحت ، "ڈیجیٹل ٹیکنالوجی انٹرپرائزز کی سبز اور کم کاربن والی ترقی"، "سبز اور کم کاربن والی ڈیجیٹل زندگی"، "ڈیجیٹل کاربن نیوٹرلائیزیشن پر سرمایہ کاری اور فنانسنگ اور اعلی معیار کی ترقی" اور "ڈیجیٹل کاربن نیوٹرلائیزیشن اور علاقائی ترقی" کے چار  ذیلی فورمز  منعقد ہو رہے ہیں جن میں متعدد ماہرین، اسکالرز اور انٹرپرائزز کے نمائندوں کو دعوت دی گئی ہے۔