یوکرین بحران کے سیاسی حل کے لئے" چین کا موقف "نامی دستاویز بڑی اہمیت کی حامل ہے، اقوام متحدہ

2023/02/25 17:00:50
شیئر:


مقامی وقت کے مطابق 24 فروری کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان  Stephane Dujarricنے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سمجھتا ہے کہ چین کی جانب سے جاری کردہ دستاویز "یوکرین بحران کے سیاسی حل پر چین کا موقف" یوکرین بحران کے حل میں اہم خدمت ہے، بلخصوص چینی حکومت کی جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے بچنے  کی اپیل نہایت اہم ہے۔
یاد رہے کہ  24 فروری کو ، یوکرین بحران کا ایک سال مکمل ہونے پر ، چینی وزارت خارجہ نے "یوکرین بحران کے سیاسی حل پر چین کا موقف" نامی ایک دستاویز جاری کی۔ دستاویز میں تمام ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنے، سرد جنگ کی ذہنیت کو ترک کرنے، جنگ بندی اور امن مذاکرات شروع کرنے، انسانی بحرانوں کو حل کرنے، عام شہریوں اور جنگی قیدیوں کا تحفظ، جوہری بجلی گھروں کی حفاظت کرنے ،اسٹریٹجک خطرات کو کم کرنے، خوراک کی ترسیل کو یقینی بنانے، یکطرفہ پابندیوں کو  ختم کرنے، صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام کو یقینی بنانے اور جنگ کے بعد کی تعمیر نو کو فروغ دینے کی وکالت کی گئی ہے۔