چینی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے تجویز کردہ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو اور گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو پوری دنیا کے لوگوں کی مشترکہ امنگوں کے مطابق ہیں۔منگولیا کے صدر

2023/02/25 17:31:32
شیئر:

حال ہی میں منگولیا کے صدر خریل سکھ نے اپنے دورہ چین کے دوران چائنا  میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ انہوں نے کہا کہ منگولیا اور چین گہری روایتی دوستی کے ساتھ مستقل پڑوسی ہیں۔ چین کا یہ دورہ منگولیا کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد میرا پہلا دورہ ہے۔
چین کے اس دورے کے دوران،  چینی صدر شی جن پھنگ اور میں نے منگولیا اور چین کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید بڑھانے، اقتصادی اور تجارتی تعاون کو وسعت دینے، نئے عہد میں جدید کاری کو فروغ دینے، اور اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مسلسل گہرا کرنے جیسے امور پر گہرائی  اور وضاحت  سے  تبادلہ خیال کیا۔ مذاکرات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ  بات چیت کے دوران صدر شی جن پھنگ اور میں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو جلد از جلد 20 بلین امریکی ڈالر تک بڑھانے  پر اتفاق کیا۔ ہمیں منگولیا کی "پریری روڈ" کی ترقی کی حکمت عملی کے ساتھ  "دی بیلٹ اینڈ روڈ"  انیشیٹیو  کو مربوط کرنا چاہیے۔ یہ نہ صرف ہمارے دوطرفہ تعاون کو مؤثر طریقے سے فروغ  دے گا  بلکہ علاقائی ترقی کو بھی بھرپور انداز  سے فروغ  دے کر دونوں  ممالک کے درمیان تعاون کو مستحکم کرے گا ۔
منگولیا کے صدر  نے اس بات پر زور دیا کہ خوشگوار زندگی ہر فرد  اور ہر ملک کی خواہش ہے  اور یہ تمام لوگوں کا مشترکہ خواب ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ  چینی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کردہ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو اور گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو  پوری دنیا کے لوگوں کی مشترکہ امنگوں کے مطابق ہیں۔