عالمی اقتصادی استحکام، اعتماد اور ترقی کی بحالی کے لئے بھارتی وزیر اعظم کی اپیل

2023/02/25 15:54:19
شیئر:

 


بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 24 تاریخ کو جی 20 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے سربراہوں کے اجلاس سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے دنیا کی بڑی معیشتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی معاشی استحکام، اعتماد اور ترقی کی بحالی کے لیے اقدامات اختیار کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ  عالمی معیشت پر مختلف حلقوں کی جانب سے اعتماد بحال کرنے کے لئے دنیا کی بڑی معیشتوں کو  جامع ایجنڈا مرتب کرنا ہوگا۔

اس اجلاس کی صدارت بھارت کے وزیر خزانہ سیتارمن اور ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس نے مل کر کی ۔ جی 20 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے سربراہوں کا دو روزہ اجلاس 24 تاریخ کو جنوبی بھارت کے شہر بنگلور میں شروع ہوا جو  جی 20 کے چیئرمین ملک بننے کے بعد  بھارت کی زیر صدارت پہلا وزارتی اجلاس ہے۔