یوکرین بحران کو سفارتی طریقے سے حل کریں ، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ ، انتونیو گوتریس

2023/02/25 16:03:14
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 24 فروری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین کے مسئلے پر ایک اوپن سیشن منعقد کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک بار پھر روس اور یوکرین پر زور دیا کہ وہ سفارتی ذرائع سے تنازع کو حل کریں اور امن کے قیام  کو  موقع دیں۔

انتونیو گوتریس نے تنازع کے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور کا احترام کرتے ہوئے امن کے قیام کے لئے کوششیں  کریں۔انہوں نے کہا کہ فریقین  عام شہریوں کاتحفظ کرتے ہوئےبڑےپیمانے پر اثرات کے حامل دھماکہ خیز ہتھیاروں کے استعمال سے گریز کریں اور محفوظ اور  ہموار انسانی امداد کے راستوں کو یقینی بنائیں۔ 
اجلاس میں اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نیبنجا نے امریکہ کی قیادت میں مغربی ممالک کے طرز عمل  کی شدید مذمت کی کہ وہ روس یوکرین تنازعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مفادات حاصل  کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا  کہ روس اور یوکرین اس تنازعے کی قیمت ادا کر رہے ہیں اور مغربی دفاعی ادارے اس سے  حیرت انگیز منافع کما رہے ہیں۔ ننبینجا نے کہا کہ  امریکہ اس سے  اپنے یورپی حریفوں کو کمزور کر رہا ہے اور اس کا  مقصد اپنی اجارہ داری برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس امن کی حقیقی  کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔