ڈالر کے کنٹرول سے آزاد ہونے کےلیے آر ایم بی میں ادائیگی ضروری ہے،عراقی ماہر اقتصادیات

2023/02/26 16:16:02
شیئر:


عراق کے مرکزی بینک نے حال ہی میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے کے لیے تازہ ترین اقدامات کا اعلان کیا ہے جن میں چین کے ساتھ تجارت کو براہ راست  آر ایم بی میں ادائیگی کی اجازت دینا شامل ہے۔ اس حوالے سے عراقی ماہر اقتصادیات مشہدانی نے سی ایم جی کے نامہ نگار کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہا کہ عراقی تاجر امریکی ڈالر کے کنٹرول سے نجات حاصل کرنے کی امید رکھتے ہیں اس لیے چین کے ساتھ تجارت کو براہ راست  آر ایم بی میں ادائیگی کی اجازت دینا بہت ضروری ہے۔
  عراق  کی معیشت  کا تیل پر بہت زیادہ انحصار ہے اور حکومت کے مالی بجٹ کا تقریباً 90 فیصد تیل کی آمدنی پر منحصر  ہے۔ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے مانیٹری پالیسی میں مسلسل سختی اور یوکرین کے بحران میں اضافے کے باعث عراق کی تیل کی برآمدی آمدنی گزشتہ سال سے تیزی سے سکڑ  رہی  ہے اور اس کی معیشت کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ چین عراق کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور عراق عرب ممالک میں چین کا تیسرا بڑا تجارتی پارٹنر بھی ہے۔ مشہدانی نے کہا کہ چین ایک قابل اعتماد تجارتی پارٹنر ہے۔اس کی مصنوعات عراقی مارکیٹ میں بہت زیادہ پہچانی جاتی ہیں اور اس کا متبادل تلاش کرنا مشکل ہے۔  21 تاریخ کو عراقی حکومت نے تیل اور گیس کی چھ  فیلڈز میں  تحقیقات اور دریافت کے  معاہدے پر دستخط کیے تھے اورعراق کے ساتھ تعاون کرنے والی تین توانائی کمپنیوں میں سے دو کا تعلق چین سے ہے۔