جی ٹوئنٹی کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کا اجلاس ختم

2023/02/26 16:12:04
شیئر:

گروپ آف ٹوئنٹی (G20) کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز کا دو روزہ اجلاس 25 فروری کو جنوبی بھارت کے شہر بنگلور میں اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس کے دوران بنیادی طور پر عالمی مالیاتی ڈھانچے، پائیدار مالیات، انفراسٹرکچر اور مالیاتی شعبے سے متعلقہ مسائل پر بات چیت ہوئی۔
اسی دن، G20 کے موجودہ چئیرمین  ملک بھارت نے ایک بیان جاری کیا ،جس میں کہا گیا کہ دنیا بھر کے ممالک کو قرض کی سیکورٹی کے کمزور ہونے  کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کوششیں تیز کرنی چاہئیں۔ اس وقت، عالمی اقتصادی آؤٹ لک میں قدرے بہتری آئی ہے، لیکن معیشت کو اب بھی منفی خطرات کا سامنا ہے، خاص طور پر افراط زر کا خطرہ لاحق ہے۔مختلف ممالک کو اب بھی محتاط اقتصادی پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے۔
ورلڈ بینک نے گزشتہ سال اکتوبر میں اپنا پہلا اصلاحاتی روڈ میپ جاری کیا تھا  او رامید ظاہر کی تھی کہ ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کو بہتر طریقے  سے پورا کیا جائے گا  اور فنڈز کو زیادہ مؤثر طریقے سے متحرک کیا جائے گا  تاکہ غریب ممالک کو افراط زر، قرضوں کے مسائل یا موسمیاتی  تبدیلی  کی وجہ سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد ملے ۔