کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے دوسرے کل رکنی اجلاس کا بیجنگ میں آغاز

2023/02/26 17:58:32
شیئر:

چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا دوسرا کل رکنی  اجلاس 26 فروری کی سہ پہر بیجنگ میں منعقد ہوا۔ مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے مرکزی کمیٹی کےسیاسی بیورو کی طرف سے کل رکنی اجلاس میں ایک ورک رپورٹ پیش کی۔ کل رکنی اجلاس میں   پارٹی اور ریاستی اداروں کی اصلاحات کے منصوبے کے مسودے ، 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کے لئے مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی طرف سے پیش کردہ ریاستی اداروں کے رہنمائوں کے امیدواروں کی فہرست اور14 ویں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے لئے پیش کردہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے رہنمائوں کے امیدواروں کی فہرست  پر غور کیا جائے گا۔