یوکرین بحران کے سیاسی حل کے لئے" چین کے موقف "نامی دستاویز کا مختلف ممالک کی شخصیات کی جانب سےخیرمقدم

2023/02/26 16:18:58
شیئر:


روس یوکرین تنازع کا ایک سال مکمل ہونے پر چین نے "یوکرین بحران کے سیاسی حل کے لئے چین کا موقف"  نامی دستاویز جاری کی جس کا کئی بین الاقوامی شخصیات نے خیر مقدم کرتے ہوئے خیال ظاہر کیا  ہے کہ یوکرین  بحران کے سیاسی تصفیے پر چین کا موقف ایک بڑے ملک کی ذمہ داری کو ظاہر کرتا ہے۔ سویڈش تھنک ٹینک فاؤنڈیشن فار ٹرانس نیشنل پیس اینڈ فیوچر ریسرچ کے بانی اوبری کا کہنا ہے کہ  مجھے امید ہے کہ یہ دستاویز اقوام متحدہ، یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم اور دیگر ثالثی تنظیموں کی توقعات کے عین مطابق ہوگی۔  انہوں نے کہا کہ یہ کہنے کی بجائے کہ ہم جیتیں ، اس بات پر غور کرنا ہو گا کہ ہم نیٹو اور روس کے درمیان مسائل کو کیسے حل کرسکتے ہیں۔ پائیداراور طویل مدتی امن، مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
جنوبی افریقہ کے خصوصی ایلچی برائے ایشیا اور برکس ،سکھرال نے کہا کہ میرے خیال میں یہ ایک بہت ہی مثبت پیغام ہے کہ چین دیرپا امن کے حصول کے لیے پرعزم ہے کیونکہ جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔ میرے خیال میں یہ ضروری ہے کہ بین الاقوامی برادری مل کر کام کرے ۔ یہ ایک مثبت قدم ہے۔
بولیویا کے سابق صدر مورالس نے 24 فروری  کو سوشل میڈیا پر  کہا کہ جب امریکہ اور  نیٹو  دنیا پر  پولرائزیشن اور سرد جنگ کا ماحول  مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم چین کی امن مذاکرات، جنگ بندی اور روس کے خلاف غیر منصفانہ پابندیوں کے خاتمے کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔