چین کا پہلا صنعتی ڈیٹا ٹریڈنگ زون لانچ کر دیا گیا

2023/02/26 16:13:48
شیئر:


25 فروری کو ، چین کا پہلا صنعتی ڈیٹا ٹریڈنگ زون ، بیجنگ انٹرنیشنل بگ ڈیٹا ایکسچینج کا انڈسٹریل ڈیٹا زون لانچ کیا گیا ۔ بیجنگ انٹرنیشنل بگ ڈیٹا ایکسچینج کا صنعتی ڈیٹا زون صنعتی شعبے کے لئے ایک مرکزی ڈیٹا ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے ، جو صنعتی اداروں کو ڈیٹا اثاثوں کی رجسٹریشن ، ڈیٹا پروڈکٹ ڈیولپمنٹ ، اور ڈیٹا اثاثوں کی ٹریڈنگ جیسی خدمات فراہم کرتا ہے تاکہ ڈیٹا کی قدر کو مکمل طور پر بروئے کار لایا جائے ، لین دین کے اخراجات کو کم  کیا جائے اور ڈیٹا  کی گردش کو فروغ دیا جا سکے۔
اس وقت  چین کے 31 صوبے ڈیٹا ایکسچینج اور ڈیٹا ٹریڈنگ مراکز کی تعمیر کو تیز کر رہے ہیں  اور فعال طور پر ڈیٹا مارکیٹوں کی ترقی کے طریقہ کار پر غور کر رہے ہیں۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر 45 بین الاقوامی، قومی اور صوبائی ڈیٹا ٹریڈنگ پلیٹ فارم بنائے گئے ہیں۔