ہنگری کی "نارڈ اسٹریم" قدرتی گیس پائپ لائن پر حملے کی جامع تفتیش کی حمایت

2023/02/27 14:46:23
شیئر:


مقامی وقت کے مطابق 27 فروری کو ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیالٹو نے کہا کہ "نارڈ اسٹریم" قدرتی گیس پائپ لائن کا دھماکہ یورپ میں اہم انفراسٹرکچر پر کسی  جانب سے پہلا حملہ تھا اور اسے دہشت گرد انہ حملہ سمجھا جانا چاہئے۔ ہنگری اس واقعے کی جامع، گہری، منظم اور تفصیلی تفتیش کی حمایت کرتا ہے تاکہ بین الاقوامی برادری کو حقیقت کا علم ہو سکے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کو نارڈ اسٹریم پائپ لائن پر حملے کی تفتیش کے لئے ایک اہم میکانزم اور پلیٹ فارم بننا چاہئے۔