امریکہ میں چائلڈ لیبر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،امریکی میڈیا سروے

2023/02/27 11:09:47
شیئر:

نیویارک ٹائمز نے 25 تاریخ کو اپنے ایک سروے نتائج کی روشنی میں بتایا کہ والدین کی نگرانی کے بغیر امریکہ میں داخل ہونے والے تارکین وطن بچوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یہ بچے بالآخر ایسی سرگرمیوں میں مشغول ہو جاتے ہیں جنہیں چائلڈ لیبر قوانین کی خلاف ورزی کہا جا سکتا ہے۔امریکہ میں چائلڈ لیبر تمام ریاستوں کی تقریباً ہر صنعت میں موجود ہے، جس میں مذبح خانوں میں صفائی اور آٹو پارٹس کی تیاری میں ہائی رسک ملازمت شامل ہے۔
اطلاعات کے مطابق 2021 کے بعد سے امریکی چائلڈ لیبر فورس میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور 2022 میں امریکہ میں داخل ہونے والے غیر محفوظ بچوں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار تک پہنچ گئی ، جو پانچ سال پہلے کی نسبت تین گنا زائد ہے اور اندیشہ ہے کہ اس موسم گرما میں اس میں اضافہ جاری رہے گا۔
رپورٹ میں یہ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ بچوں کے تحفظ کے لیے بنایا گیا امریکی نظام تباہ ہو چکا ہے۔