عرب پارلیمانی یونین کے وفد کا دورہ شام

2023/02/27 10:22:35
شیئر:

چھبیس تاریخ کو عرب ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل ایک پارلیمانی یونین کا وفد  شام کے دارالحکومت دمشق پہنچ  گیا۔ اسے عرب ممالک اور شام کے درمیان تعلقات میں بہتری کا ایک اہم اشارہ قرار دیا جا رہا ہے ، کیونکہ عرب لیگ نے 2011 میں شام کی رکنیت معطل کردی تھی۔
وفد کے دورے سے قبل عراقی قومی اسمبلی کے اسپیکر محمد الخل بوسی نے زلزلے سے متاثرہ شامی عوام کے لیےعرب ممالک کی جانب سے ہمدردی اور حمایت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے شام کو عرب دنیا میں واپس لانے اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہر سطح پر عرب ممالک کے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔