مغرب ، روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کی بحالی میں رکاوٹ ہے،میدویدیف

2023/02/27 09:46:21
شیئر:

روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدویدیف نے 27 فروری کو  روسی اخبار "نووئے ازویسٹیا" میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا کہ مغرب یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے، جس سے مذاکرات کی بحالی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
میدویدیف نے کہا کہ مغربی ممالک روس میں انتشار کے اپنے ارادے  سے باز نہیں آئے ہیں اور یہ مغربی نقطہ نظر ہی ہے جو بالآخر روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز کا باعث بنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مغرب کو محض اپنے مفادات کے تکمیل کی پرواہ ہے، وہ وسیع پیمانے پر گڑبڑ پیدا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، روس ایسا نہیں ہونے دے گا، اور روس اس معاملے میں تنہا نہیں ہے۔