چین خطے کی صورتحال کو خطرے میں ڈالنے والے امریکی طیارے کی کارروائی کی مخالفت کرتا ہے۔ تر جمان ایسٹرن تھیٹر ،چین

2023/02/27 18:40:51
شیئر:


چین کے ایسٹرن تھیٹر کے ترجمان سینئر کرنل شی ای نے کہا ہے کہ 27 فروری کو امریکہ کا ایک  آبدوز شکن گشتی طیارہ P-8A، آبنائے تائیوان سے گزرا جس کی عوام الناس میں  تشہیر کی گئی۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر نے امریکی طیارے کے پورے عمل کی نگرانی کی اور سب کچھ کنٹرول میں تھا۔ ترجمان نے کہا  کہ چین علاقائی صورتحال اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو خطرے میں ڈالنے کے حوالے سے امریکہ کی کارروائی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔چین کے ایسٹرن تھیٹر میں موجود فوجی دستے ہر وقت ہائی الرٹ ہیں اور ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا بھرپور دفاع کریں گے۔