ڈیجیٹل چائنا کی تعمیر کی جامع منصوبہ بندی کا اجرا

2023/02/27 18:54:31
شیئر:


حالیہ دنوں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور ریاستی کونسل نے ڈیجیٹل چائنا کی تعمیر کی جامع منصوبہ بندی جاری کی جس میں ڈیجیٹل معیشت اور حقیقی معیشت کو  مربوط  کرنے اور   پیداوار ، زندگی اور حکمرانی کے طرز میں اصلاح کو ڈیجیٹلائزیشن سے فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
اس منصوبہ بندی کے مطابق سال 2025 تک ڈیجیٹل چائنا کی تعمیر میں ہم آہنگ انضمام کی بنیادی طور پر تشکیل کی جائے گی اور اس میں اہم پیش رفت بھی ہوگی۔سال 2035 تک  چین کا ڈیجیٹل ترقیاتی معیار دنیا میں  سرفہرست  ڈیجیٹل ترقی میں شامل ہوگا۔
منصوبہ بندی میں یہ نشاندہی کی گئی ہے کہ  ڈیجیٹل چائنا کی بنیاد کو مضبوط بنانے کے لیے بنیادی تنصیبات اور ڈیٹا وسائل کی گردش کو رواں دواں رکھا جائے گا۔ڈیجیٹل چائنا کی کلیدی صلاحیت کے لیے خودانحصار تخلیقی نظام اور قابل اعتماد اور قابل کنٹرول سیکورٹی آڑ کو مضبوط بنایا جائے گا۔اس کے علاوہ ڈیجیٹلائزیشن کی ترقی کے ماحول  کو بہتر بنانے کے لیے قیادت،نظام،فنڈز ،افرادی قوت اور سازگار ماحول سمیت دیگر پہلوؤں  پر کام کیا جائے گا ۔