اٹلی میں ہزاروں افراد کا نیٹو کی جانب سے یوکرین کو اسلحے کی فراہمی کے خلاف احتجاج

2023/02/27 09:41:54
شیئر:

25 فروری کو مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے اٹلی کے شہر جینوا اور میلان میں مارچ کیا اور مطالبہ کیا کہ نیٹو ممالک یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرے ۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس روز جینوا میں ہونے والے مظاہرے میں تقریباً 4 ہزار مظاہرین نے شرکت کی، مقامی اطالوی افراد کے علاوہ سوئٹزرلینڈ اور فرانس جیسے ممالک سے بھی کچھ مظاہرین شریک ہوئے۔

جینوا کی بندرگاہ کے قریب مظاہرین نے اطراف کی سڑکوں پر مارچ کیا اور نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے کہ جس میں مطالبہ کیا گیا کہ نیٹو کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اطالوی حکومت اس مقصد کے لیے اپنی بندرگاہ کا استعمال بند کرے۔ میلان میں بھی سینکڑوں مظاہرین مغربی حکومتوں کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور تنازع کے پرامن حل کا مطالبہ کیا۔