امریکہ کو روس کے سلامتی خدشات پر توجہ دینی چاہیے:روسی صدارتی پریس سکریٹری پیسکوف

2023/02/28 10:32:06
شیئر:

28 تاریخ کو روسی اخبار ازویسٹیا نے روسی صدارتی پریس سکریٹری دمتری پیسکوف کا ایک خصوصی انٹرویو شائع کیا۔ پیسکوف نے کہا کہ اگر امریکہ نے روس کی بات نہ سنی تو روس نیو اسٹارٹ معاہدے پر  دوبارہ عمل درآمد نہیں شروع کرے گا۔ پیسکوف نے زور دے کر کہا کہ مغرب کو روس کے سلامتی خدشات اور سلامتی کے ناقابل تقسیم اصول کو سمجھنے کی ضرورت ہے، اور ایک ملک کی سلامتی دوسرے ملک کی سلامتی کی قیمت پر ناممکن ہے۔
یاد رہے کہ روسی صدر پیوٹن نے 21 تاریخ کو ماسکو میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے اپنے اسٹیٹ آف دی نیشن خطاب میں اعلان کیا تھا کہ روس نے امریکہ کے ساتھ دستخط کردہ "نیو اسٹارٹ ٹریٹی" پر عمل درآمد معطل کردیا ہے۔