کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی جانب سے جمہوری مشاورتی اجلاس کا انعقاد

2023/02/28 20:18:51
شیئر:
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی نے 28 فروری کو  بیجنگ میں ایک جمہوری مشاورتی اجلاس منعقد کیا جس میں مختلف جمہوری جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس اور غیرجماعتی شخصیات سے پارٹی اور ریاستی اداروں کی اصلاحات کے منصوبے ، 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کے لئے مرکزی کمیٹی کی طرف سے پیش کردہ ریاستی اداروں کے رہنمائوں کے امیدواروں کی فہرست اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی  14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے لئے پیش کردہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے رہنمائوں کے امیدواروں کی فہرست کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت  اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی اور اہم خطاب کیا 
اپنے خطاب میں شی جن پھنگ  نے نشاندہی کی کہ سی پی سی کی  20 ویں قومی کانگریس نے پارٹی اور ریاستی اداروں کی اصلاحات کے لئے  اہم انتظامات کیے ہیں ، جن کا مقصد انتہائی اہمیت  کے حامل کچھ  مشکل مسائل کو حل کرنا ہے اور جن کے معاشی اور معاشرتی ترقی پر اہم اثر ات مرتب ہوں گے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کا پہلا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی  کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہونے والا ہے۔ نئے ریاستی اداروں اور سی پی پی سی سی کی  قومی کمیٹی کے نئے رہنمائوں کا انتخاب موجودہ این پی سی اور سی پی پی سی سی کے سیشنز کا اہم کام ہے  جس کا مجموعی صورتحال پر بہت اثر پڑےگا۔ شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی ہے  کہ تمام جمہوری جماعتیں، فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس اور غیرجماعتی شخصیات پارٹی اور ریاستی اداروں کی اصلاحات کی اہمیت سمجھتے ہوئے  اصلاحات کی بھرپور حمایت کریں گے، اور موجودہ سال کے اہداف کو پورا کرنے کے لئے متحد  ہو کر  جدوجہد کریں گے۔