امریکہ کو زہریلے کیمیکلز سے بھری ٹرین حادثے کی صورتحال سے عالمی برادری کو آگاہ کرنا ہوگا۔چینی وزارت خارجہ

2023/02/28 16:55:27
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے 28 تاریخ کو پریس کانفرنس میں کہا  ہے کہ امریکی ریاست  اوہایو میں خطرناک کیمیکلز سے بھری ٹرین حادثے کے اثرات صرف امریکہ تک محدود نہیں  بلکہ امریکہ کے متعلقہ علاقوں سے غیر ملکی برآمدات کی وجہ سے  امریکہ میں غیر ملکی شہریوں کی صحت اور سلامتی کو اس سے  نقصان پہنچ سکتا ہے۔
یاد رہے کہ  3 فروری کو امریکا میں خطرناک کیمیکل لے جانے والی ٹرین کے پٹری سے اترنے اور آگ لگنے کے نتیجے میں زہریلے کیمیکلز کے اخراج کے ردعمل میں اوہایو کے اٹارنی جنرل نے 15 فروری کو کہا تھا کہ آلودگی مقامی علاقے میں پھیل کر ماحولیات اور قدرتی وسائل کو نقصان پہنچا رہی ہے اور ان کا دفتر ٹرین آپریٹرز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر غور کر رہا ہے۔