یورپی شہریوں کا نیٹو کی جانب سے یوکرین کو اسلحے کی فراہمی کے خلاف احتجاج

2023/02/28 10:20:33
شیئر:

روس۔ یوکرین تنازع کو ایک سال سے زائد ہو چکا ہے ۔اس دوران امریکہ کی سربراہی میں نیٹو ممالک نے یوکرین کو مسلسل فوجی مدد فراہم کی ہے جس سے کشیدہ صورتحال میں اضافہ ہوا ہے اور بہت سے ممالک کے عوام میں شدید عدم اطمینان نے جنم لیا ہے۔ گزشتہ ہفتے جرمنی، فرانس، اٹلی، برطانیہ اور دیگر ممالک میں شہریوں نے نیٹو ممالک کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کی مخالفت کی اور روس یوکرین تنازع کے پرامن حل کا مطالبہ کرنے کے لیے سڑکوں پر مارچ کیا۔

26 فروری کو جرمنی کے شہر رائن لینڈ پلاٹینیٹ میں امریکی رامسٹین ایئر بیس کے قریب بھی اس حوالے سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی 25 فروری کو بڑے پیمانے پر ا حتجاج اور مظاہرے ہوئے۔ یوکرین کو اسلحے کی فراہمی کے خلاف ہزاروں افراد نے ریلی نکالی اور علاقائی تنازع کے پرامن حل کا مطالبہ کیا۔

 26 فروری کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نے "امن کے لیے" کا بینر تھامے ہوئے نیٹو اور یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
 

25 فروری کو اٹلی کے شہر جینوا اور میلان میں بھی ہزاروں افراد نے مارچ کیا اور روس کے خلاف پابندیوں کے خاتمے اور یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس کے علاوہ لندن اور دیگر مقامات پر بھی جنگ مخالف مظاہرے  جاری ہیں۔