سال 2022 میں چین کی جی ڈی پی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.0 فیصد کا اضافہ،قومی شماریات بیورو

2023/02/28 10:43:07
شیئر:

چین کے قومی شماریات بیورو نے 28 فروری کو قومی اقتصادی اور سماجی ترقی پر 2022 کا شماریاتی اعلامیہ جاری کیا۔
ابتدائی تخمینوں کے مطابق چین کی  سالانہ جی ڈی پی 121.0207 ٹریلین یوآن رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.0 فیصد زائد ہے۔ سالانہ فی کس جی ڈی پی 85,698 یوآن رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.0 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں شہریوں کی آمدنی میں 2.8 فیصد اضافہ ہوا۔
اس کے علاوہ بے روزگاری کی شرح 5.6  فیصد  رہی۔ صارفی اشیاء کی قیمتوں میں پچھلے سال کے مقابلے میں 2.0 فیصد اضافہ ہوا۔سال کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3.1277 ٹریلین ڈالر رہے جو گزشتہ سال کے اواخر کے مقابلے میں 1.225 کھرب ڈالر کم ہیں۔