ماضی کا جائزہ لے کر حال کو سمجھیں

2023/02/28 18:14:54
شیئر:

"ماضی کا جائزہ لے کر حال کو سمجھیں"۔ چین کا یہ مشہور فلسفہ کنفیوشس کی کتاب  میں سے ایک ہے، جس کا مطلب  ہے سیکھی ہوئی معلومات کا جائزہ لیکر موجودہ  چیزوں کو سمجھ  کر نئی معلومات حاصل کرنا ۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے کنفیوشس کی 2565 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم میں ان الفاظ کا حوالہ دیا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ ہم مستقبل کو صرف اسی وقت دیکھ سکتے ہیں جب ہم تاریخ کو ذہن میں رکھیں۔ ''ہم تبھی جدت طرازی کر سکتے ہیں جب ہم وراثت میں اچھے ہوں۔ عمدہ روایتی ثقافت کسی ملک یا قوم کی وراثت اور ترقی کا بنیادی عنصر ہے۔ اسے کھونے سے ملک یا قوم کی زندگی کی  روحانی لکیر  کٹ جائے گی۔