ستمبر 2017 میں برکس ممالک کا سربراہی اجلاس چین کے شہر شیا من میں منعقد ہوا
تھا۔استقبالیہ ضیافت میں شی جن پنگ نے اس شہر کا تعارف کرایا جہاں انہوں نے کام کیا
تھا۔ "شیامن اپنے خوبصورت مناظر اور خوشگوار آب و ہوا کے ساتھ، چین میں ایک مشہور
سمندری باغ ہے. ایک ماہ قبل شیامن کے ایک چھوٹے سے جزیرے گو لانگ یوئی جسے
'یونیورسل آرکیٹیکچر میوزیم' اور 'تاریخی بین الاقوامی بستی' کے نام سے جانا جاتا
ہے، کو باضابطہ طور پر عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، جس سے شہر
میں ایک نیا رنگ شامل ہوا تھا۔