اقوام متحدہ کے چینی زبان کے دن 2023 اور چائنا میڈیا گروپ کے تیسرے اوورسیز ویڈیو فیسٹیول کا باضابطہ آغاز

2023/03/01 19:38:35
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق یکم مارچ کو سال 2023 اقوام متحدہ کے  چینی زبان کے دن اور چائنا میڈیا گروپ کی تیسرے   اوورسیز  ویڈیو فیسٹیول  کا باضابطہ آغاز ہوا ۔ اس سرگرمی کا انعقاد  چائنا میڈیا گروپ اور اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر کے لیے چینی وفد سمیت دیگر اداروں نے مشترکہ طور  پر کیا۔  "دی بیلٹ اینڈ روڈ " انیشیٹو کی دسویں سالگرہ کے موضوع پر چائنا میڈیا گروپ کا  اوورسیز ویڈیو فیسٹیول اوراقوام متحدہ کے  چینی زبان کے دن  پر خصوصی پروگرام سمیت دیگر سلسلہ وار سرگرمیوں کا انعقاد  آئندہ بھی کیا جائے گا تاکہ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیا جا سکے۔