نارڈاسٹریم گیس پائپ لائن دھماکے کی تحقیقات شفاف نہیں ۔ رکن جرمن پارلیمنٹ

2023/03/01 15:52:20
شیئر:

 جرمن پارلیمنٹ کے رکن اسٹیفن کوٹرے نے حال ہی میں روسی خبررساں ایجنسی ٹی اے ایس ایس سے کہا کہ نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن دھماکے کی تحقیقات شفاف نہیں ہیں اور جرمنی کو اپنے اتحادی سے تحقیقاتی سرگرمیوں کے بارے میں کافی معلومات نہیں ملیں۔ کوٹرے نے کہا کہ جرمن حکومت کے نمائندے اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ صرف جرمنی کے اتحادی ممالک ہی اس طرح کی دہشت گردانہ کارروائی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے  اس بات پر عدم اطمینان کا بھی اظہار کیا کہ  جرمنی کے ذرائع ابلاغ امریکہ کی نارڈ اسٹریم پائپ لائن پر مبینہ بمباری پر خاموش ہیں۔