بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو چین کے ساتھ مضبوط تعاون کے خواہاں

2023/03/01 15:47:25
شیئر:

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو  اٹھائیس فروری کو  چین کے سرکاری دورے پر  پہنچے ۔ دورے سے قبل انہوں نے بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے چین کے  ترقی کے تجربے کا اشتراک کرنے کو خوب سراہا اور دونوں ممالک کے  درمیان تعلقات کی ترقی کی  توقع رکھی۔

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین کی معیشت تسلسل کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔یہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چینی رہنماوں کی قیادت میں حاصل کردہ کامیابیاں ہیں۔صدر شی جن پھنگ کے اقدامات سے چین کی ترقی کو آگے بڑھایا گیا ہے ۔ وہ ایک ممتاز رہنما ہیں۔

بیلاروس کے صدر نے مزید کہا کہ بیلاروس چین کی ترقی کے تجربے  سے سیکھنا چاہتا ہے اور "چین - بیلاروس صنعتی پارک" کی تعمیر کو فروغ دینا چاہتا ہے۔روس- یوکرین صورتحال کے حوالے سے انہوں نے چین کے موقف کو خراج تحسین پیش کیا کہ چین ہمیشہ  آزاد ،خود مختار اور پرامن سفارتی پالیسی پر قائم رہتا ہے۔