امریکہ غلط معلومات پر مبنی "چین کے خطرے کے نظریے" کو پھیلانا بند کرے ، چینی وزارت خارجہ

2023/03/01 17:01:37
شیئر:

چینی  وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یکم مارچ کو پریس کانفرنس میں نام نہاد "چین کے خطرے کے نظریے"  کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی سماعت کے حوالے سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ متعلقہ امریکی ادارے اور اہلکار نظریاتی تعصب اور سرد جنگ کی ذہنیت کو ترک کرتے ہوئے  چین اور چین امریکہ تعلقات کو معروضی اور منطقی طور پر دیکھیں اور  غلط معلومات پر مبنی "چین کے خطرے کے نظریے" کو پھیلانا بند کریں۔انہوں نے کہا کہ  امریکہ کے متعلقہ اداروں اور اہلکاروں کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کو بدنام کرکے اپنے سیاسی مفادات کے لیے چین امریکہ تعلقات کو خراب کرنا فوری طور پر  روکنا ہو گا۔

ماؤ نینگ نے کہا کہ چین ہمیشہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ تعاون کے تین اصولوں کے مطابق چین امریکہ تعلقات کو دیکھتا اور فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا ثابت قدمی  سے  تحفظ کریں گے۔