شی جن پھنگ کا کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پارٹی اسکول کے قیام کی نوےویں سالگرہ منانے کی تقریب سے اہم خطاب

2023/03/01 18:19:05
شیئر:

 

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پارٹی اسکول کے قیام کی نوےویں سالگرہ  اور دو ہزار تیئس کے موسم بہار کی سمسٹر کی افتتاحی تقریب یکم مارچ کو بیجنگ میں معنقد ہوئی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا  کہ پارٹی اسکول کا بنیادی مقصد پارٹی کے لئے باصلاحیت افراد کی تیاری اور تجاویز کی فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  مختلف سطحوں کے پارٹی اسکولوں کو اس عزم کو پختہ کرتے ہوئے ایک سوشلسٹ جدید ملک کی تعمیر اور چینی قوم کی عظیم نشاط ثانیہ کی تکمیل کے لئے انتھک جدو جہد کرنا ہوگی۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ پارٹی کے لئے باصلاحیت افراد کی تیاری اور فراہمی پارٹی اسکول کی خصوصی ویلیو ہے۔ پارٹی اسکولوں کو  پارٹی کے کارکنوں کے تعلیمی مقام کے طور پر قوم کی نشاط ثانیہ کے لئے قابل اعتماد باصلاحیت افراد  تیارکرنے میں فعال کردار ادا کرنا چاہیئے۔ پارٹی کے اعلی سطح کے کارکنوں کو اپنے اپنے شعبوں  میں ماہر  بنا نا چاہیئے۔ پارٹی اسکولوں کو پارٹی اور ملک کی اہم حکمت عملی کے تقاضوں کے مطابق پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی عملی تربیت پر زور دینا ہوگا تاکہ اعلی سطح کے کارکنوں کا ملک کو بہتر انداز میں ترقی دینے ، عوام کو بہتر خدمات سرانجام دینے اور خطرات پر قابو پانے کا 

 معیار بہتر ہو سکے۔