چین عالمی تنظیم برائے املاک دانش میں بین الاقوامی پیٹنٹ کے لحاظ سے پہلے نمبر پر

2023/03/01 10:21:09
شیئر:

28 فروری کو   عالمی تنظیم برائے املاک دانش نے ایک نئی رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ 2022 میں پیٹنٹ کے تحفظ کی مانگ میں اضافہ جاری رہا، پیٹنٹ تعاون معاہدے کے تحت پی سی ٹی بین الاقوامی پیٹنٹ درخواستوں کی تعداد میں چین، امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا اور جرمنی کے جدت طراز سب سے آگے  رہے۔ چین اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے، جس کی درخواستوں کی تعداد مجموعی تعداد کا ایک چوتھائی سے بھی زائد ہے۔
تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ڈیرن تانگ نے کہا کہ 2022 میں بھی بین الاقوامی آئی پی درخواستوں کی تعداد میں اضافے کا رجحان تبدیل نہیں ہوا ہے۔ مشکل معاشی حالات اور" لو رسک فنانسنگ" کے باوجود، کاروبار جدت طرازی میں سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہیں.