پوٹن کا نیو اسٹارٹ معاہدے پر عمل درآمد معطل کرنے والے قانون پر دستخط

2023/03/01 10:31:47
شیئر:

28 فروری کو ، روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے باضابطہ طور پر روس کی جانب سے نیو اسٹارٹ معاہدے پر عمل درآمد کی معطلی سے متعلق ایک قانون پر دستخط کر دیے۔
اسی روز روس کی قانونی اطلاعات کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی متعلقہ دستاویزات کے مطابق ، نیو اسٹارٹ معاہدے پر عمل درآمد کی معطلی کا اطلاق "سرکاری اعلان" کی تاریخ سے ہوا ہے ، اور اس پر دوبارہ عمل درآمد کب شروع کرنا ہے اس کا فیصلہ روسی صدر ہی کریں گے۔
امریکہ میں روس کے سفیر انتونوف نے 27 فروری کو کہا تھا کہ روس کا نیو اسٹارٹ معاہدے پر عمل درآمد معطل کرنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال میں واحد درست فیصلہ ہے۔ انتونوف نے کہا کہ امریکہ نے کئی سالوں سے نیو اسٹارٹ معاہدے کی اہم شقوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے اور اس معاہدے پر مکمل عمل درآمد کو بحال کرنے کے لیے امریکہ کو اپنی روس مخالف پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔