چین کی امریکہ کی جانب سے جاری کردہ بے بنیاد رپورٹ کی شدید مذمت

2023/03/01 18:17:37
شیئر:

چین کی وزارت تجارت کے محکمہ برائے امور عالمی تجارتی تنظیم کے افسر نے یکم مارچ کو  حال ہی میں امریکہ کی جاری کردہ " سال 2022 عالمی تجارتی تنظیم میں شمولیت کے وعدوں پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ "  اور  اس میں بے بنیاد الزام کے حوالے سے کہا کہ امریکہ نے چین کی  عالمی تجارتی تنظیم میں شمولیت کے وعدوں پر عمل درآمد  کی کامیابیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے "مارکیٹ کی معیشت" کے بارے میں اپنے معیار کے مطابق دوسرے ارکان کو جج کیا ہے ۔یہ نہ صرف قانون  بلکہ حقیقت سے  بھی مطابقت نہیں رکھتا، جس سے امریکہ کی یک طرفہ خود  پسندی اور بالادستی کا اظہار ہوتا ہے ۔ چین  اس کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

عالمی تجارتی تنظیم میں شرکت کے بیس سے زائد برسوں میں چین ہمیشہ کے لیے کثیرالجہتی تجارتی نظام پر قائم رہتا ہے ، جس کو عالمی تجارتی تنظیم کے ارکان نے خوب سراہا بھی ہے۔عالی تجارتی تنظیم کی بارہویں وزارتی کانفرنس کے دوران چین کی کوششوں سے  کانفرنس میں متعدد نتائج وصول کئے گئے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی تجارتی تنظیم کے تحت تنازعات کو حل کرنے والے ادارے نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکہ کے متعلق اقدامات عالمی تجارتی تنظیم کے اصول کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔امریکہ نہ صرف عالمی تجارتی تنظیم کے فیصلے پر عمل نہیں کرتا بلکہ اکثیرالجہتی تجارتی نظام کے بنیادی اصول کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔ چین  اس طرز عمل سے  شدید مایوس ہے۔