چین کا شام کے خلاف غیر قانونی یکطرفہ پابندیاں فوری اور غیر مشروط طور پر ختم کرنے پر زور

2023/03/01 10:16:12
شیئر:

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے ناظم الامور دائی بنگ نے 28 فروری کو شام کے سیاسی اور انسانی مسائل پر سلامتی کونسل کے کھلے اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے متعلقہ ممالک پر زور دیا کہ وہ شام کے خلاف تمام غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کو فوری اور غیر مشروط طور پر ختم کریں اور مصنوعی طور پر انسانی آفات پیدا کرنے اور ان میں اضافے کو روکیں۔
چین کا موقف ہے کہ کئی سالوں سے جاری غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں نے شام کی معیشت اور انسانی بحران کو سنگین طور پر بڑھاوا دیا ہے اور آفات سے نمٹنے کی شام کی صلاحیت کو بہت کمزور کر دیا ہے۔ چین کو امید ہے کہ متعلقہ پالیسی ایڈجسٹمنٹ کو جلد از جلد نافذ کیا جائے گا، انسانی ہمدردی کے اداروں پر پابندیوں کو صحیح معنوں میں کم کیا جائے گا، اور قدرتی آفات سے بچاؤ اور امدادی کاموں میں مؤثر طریقے سے سہولت فراہم کی جائے گی۔
اس کے ساتھ ہی چین نے ایک بار پھر شام کی اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے موثر احترام، غیر ملکی فوجیوں کی غیر قانونی تعیناتی اور شام میں غیر قانونی فوجی کارروائیوں کے خاتمے اور شام میں قدرتی وسائل کی غیر قانونی لوٹ مار کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔