شی جن پھنگ کی جانب سے قبرص کے نو منتخب صدر کرسٹو زولیٹس کو مبارک باد

2023/03/01 10:11:43
شیئر:

یکم مارچ کو صدر شی جن پھنگ نے نیکوس کرسٹو زولیٹس کے نام ایک تہنیتی پیغام میں انہیں جمہوریہ قبرص کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اس وقت چین اور قبرص کی اسٹریٹجک شراکت داری نے اعلیٰ سطح کی ترقی کو برقرار رکھا ہے، دونوں ممالک کے درمیان دیرنیہ مضبوط دوستی ہے، سیاسی باہمی اعتماد گہرا ہوتا جا رہا ہے اور مختلف شعبوں میں تبادلے اور تعاون میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ صدر شی نے کہا کہ وہ چین قبرص تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور چین قبرص اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت مزید ثمرات کے حصول اور دونوں ممالک کے عوام کے بہتر مفاد میں صدر کرسٹو زولیٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔