امریکی حکومت اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھی ہے ،سی آئی اے کے سابق انٹیلی جنس تجزیہ کار

2023/03/01 10:27:19
شیئر:

سی آئی اے کے لیے 27 سال تک خدمات انجام دینے والے امریکی ری میک گورن کو ریٹائرمنٹ پر "انٹیلی جنس ریکوگنیشن میڈل" سے نوازا گیا تھا لیکن 2006 میں میک گورن نے احتجاجاً یہ تمغہ اس وقت واپس کر دیا جب انہیں پتہ چلا کہ انٹیلی جنس کمیونٹی واشنگٹن کے پالیسی سازوں کے ساتھ سازش میں ملوث ہے اور انہوں نے دوسرے ممالک کے خلاف اپنی جارحیت کو چھپانے کے لیے جھوٹی انٹیلی جنس رپورٹس تیار کی ہیں۔ سی جی ٹی این کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں میک گورن نے کہا کہ یہ عمل انٹیلی جنس افسران کی سب سے بڑی برائی ہے اور یہ پاگل پن بدستور جاری ہے۔میک گورن کی دانست میں ،کیا واشنگٹن کی چین مخالف اور روس مخالف سوچ کے پیچھے کوئی دور اندیشی ہے؟