ویتنام کے نئے صدر مملکت کے لئے شی جن پھنگ کا تہنیتی پیغام

2023/03/02 19:32:15
شیئر:

2 مارچ کو  چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے Vo Van Thuong کو ویتنام کے صدر مملکت کا حلف اٹھانےپر تہنیتی پیغام بھیجا۔

پیغام میں شی جن پھنگ نےکہا کہ چین اور ویتنام دوستانہ سوشلسٹ ہمسایہ ممالک ہیں جو پہاڑوں اور دریاؤں سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  گزشتہ سال  انہوں نے  ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے  جنرل سیکریٹری Nguyễn Phú Trọngکے ساتھ  روایتی دوستی، اسٹریٹجک تبادلوں اور باہمی مفادات پر مبنی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور نئے عہد میں چین ویتنام جامع اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی ترقی کے لئے مشترکہ طور پر ایک عظیم خاکہ تیار کیا۔صدر شی نے کہا کہ وہ  چین ویتنام تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں  اور ویتنام  کے نئے صدر مملکت کے ساتھ ملکر دوطرفہ تعلقات کی پائیدار، صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر   کی جانب آگے بڑھنے کے لئے تیار  ہیں ۔