زہریلے کیمیکل سے بھری ٹرین سے زیادہ خوفناک امریکی سیاست کی زہریلی دھند ہے ،سی ایم جی کا تبصرہ

2023/03/02 10:39:03
شیئر:

 ایک ماہ قبل اوہائیو ٹرین حادثہ جو زہریلے کیمیکل کے اخراج کا باعث بنا ،قریبی شہریوں کے لیے صحت کے مختلف مسائل کا باعث بنا ہے۔اوہائیو کے مشرقی فلسطین سٹی کی رہائشی مینڈی نے کہا کہ وہ حکومتی اہلکاروں کی باتوں پر بالکل بھی یقین نہیں کرتی ہیں، کیونکہ وہ اور ان کا بیٹا صحت کے مسائل کا شکار رہے ہیں۔
فروری کے آخر میں، یو ایس انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ایڈمنسٹریٹر مائیکل ریگن نے ایک بار پھر جائے حادثہ کا دورہ کیا اور مقامی باشندوں کو یقین دلایا کہ پانی اور ہوا محفوظ ہے۔ لیکن ایک دن پہلے، امریکی ماحولیاتی تحفظ کے ادارے سے وابستہ رہنے والی سابق سربراہ جوڈتھ اینکے نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی لوگ کسی خاص وجہ سے بیمار ہو رہے ہیں، اور ہوا اور پانی میں واضح طور پر کوئی مسئلہ ہے۔یہ دو متضاد بیانات آفات کے دوران امدادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تحقیقات میں امریکی حکومت کی غیر ذمہ داری کو ظاہر کرتے ہیں۔
جوں جوں وقت گزرتا  جا رہا ہے، "زہر یلے ٹرین "حادثے کے مزید تباہ کن نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ مقامی رہائشیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد میں برونکائٹس اور دیگر بیماریوں کی تشخیص ہو رہی ہے۔ ساتھ ساتھ  اس ٹرین حادثے کے اثرات دوسری ریاستوں تک بھی پھیل رہے ہیں۔

ریپبلکن پارٹی نے اس تباہ کن صورتحال کو نظر انداز کرنے ،اوہائیو کے رہائشیوں سے ملنے کے بجائے کیف کا دورہ کرنے پر صدر بائیڈن پر تنقید کی، اور مشرقی فلسطین کے لوگوں کو بروقت امداد نہ ملنے کا موازنہ یوکرین کو فراہم کردہ فراخدلانہ امداد سے کیا۔دوسری جانب ڈیموکریٹک پارٹی نے سابق انتظامیہ پر ریلوے کمپنی کی لابنگ کے تحت ٹرین کے ذریعے خطرناک سامان کی نقل و حمل سے متعلق ضوابط  میں نرمی برتنے کا الزام عائد کیا اور اسے ٹرمپ کی غلطی قرار دیا ہے۔
عوام کی صحت سے لاتعلق رہتے ہوئے امریکی سیاست دان آپس میں الجھنے اور الزام تراشی میں مصروف ہیں۔  "نیویارک ٹائمز" نے ایسے رویوں پر افسوس کا اظہار کیا کہ ٹرین حادثے پر بھی سیاست کی جا رہی ہے، اور دونوں پارٹیوں کے سیاستدانوں نے اپنے سیاسی مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے اس قصبے میں لابنگ کی جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ بیرونی دنیا نے بھی واضح طور پر دیکھا ہے کہ غیر فعال امریکی ’’جمہوری‘‘ نظام میں سیاست دان اپنے مفاد اور تشہیر  میں مصرف ہیں اور انہیں عوام کی پریشانیوں سے کوئی سروکار نہیں ہے۔