امریکی میڈیا کی عالمی ساکھ تیزی سے زوال پزیر ،بین الاقوامی سروے

2023/03/02 10:51:17
شیئر:

حال ہی میں عالمی برادری نے  "نارڈ اسٹریم" پائپ لائن دھماکے اور اوہائیو ٹرین حادثے کے بعد خطرناک کیمیکلز کے اخراج کے تناظر میں امریکی حکومت پر بڑے پیمانے پر تنقید کی ہے۔ مذکورہ واقعات کے پس منظر میں امریکی میڈیا کوریج میں متضاد مواد، معلومات کے سست اجراء اور خودساختہ "خاموشی" جیسے بہت سے مسائل  بے نقاب ہوئے ہیں۔ امریکی میڈیا کی ساکھ کے بارے میں ایک عالمی آن لائن سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 84.12 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکی میڈیا کی ساکھ تیزی سے گر رہی ہے۔
انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی زبانوں میں سی جی ٹی این پولز کی جانب سے شائع ہونے والے آن لائن سروے میں 24 گھنٹوں میں 29,139 جواب دہندگان نے شرکت کی اور 1.95 ملین سے زیادہ مرتبہ اسے پڑھا گیا۔