اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی کانفرنس میں ترقی کےحق کی اہمیت کا اعادہ

2023/03/02 10:43:02
شیئر:

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے 28 فروری اور یکم مارچ کو ترقی کے حق سے متعلق اعلامیے کی منظوری کی 35 ویں سالگرہ منانے کے لئے متواتر دو اعلیٰ سطح کے اجلاس منعقد کیے۔
اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ محمد نے اجلاس میں کہا کہ اعلامیے میں عوام کی مرکزیت پر زور دیا گیا ہے کیونکہ عوام ہی ترقی کو فروغ دینے والے اور حتمی مستفید ہونے والے ہیں ۔ پائیدار ترقیاتی اہداف کا حقیقی معنوں میں حصول اسی صورت میں ممکن ہے جب ہر کوئی ترقی کے عمل میں شریک ہو۔ بدقسمتی سے، ایک انسانی حق کے طور پر ترقی کے حق کو وسیع پیمانے پر تسلیم نہیں کیا جا سکا ہے، اور "وقت آگیا ہے کہ ترقی کے حق کو دوسرے انسانی حقوق کی طرح ایک انسانی حق کے طور پر تسلیم کیا جائے".
یاد رہے کہ دسمبر 1986 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ترقی کے حق سے متعلق اعلامیہ منظور کیا تھا۔ مارچ 2022 میں ، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے 2023 میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52 ویں اجلاس کے دوران ترقی کے حق سے متعلق اعلامیہ کی منظوری کی 35 ویں سالگرہ منانے کے لئے ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد کرنے کی قرارداد منظور کی تھی۔