2 مارچ
کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے پریس کانفرنس میں پاکستان کے قرضوں کے
حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ چین اور پاکستان چارموسموں کے اسٹریٹجک
پارٹنر زاور مضبوط دوست ہیں۔چین اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کرتے رہے
ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ معاشی اور مالی تعاون کیا ہے
تاکہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو، عوام کا معیار زندگی بہتر ہو اور ملک ترقی کے
راستے پر گامزن ہو سکے۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایک مخصوص ترقی یافتہ
ملک کی شدت پسند مالیاتی اور معاشی پالیسیاں اور اس کے اثرات پاکستان سمیت دیگر
ترقی پذیر ملکوں کی مالی مشکلات کا بنیادی سبب ہیں۔ مغربی تجارتی قرض دہندگان اور
کثیر الجہتی مالیاتی ادارے، ترقی پذیر ممالک کے سب سے بڑے قرض دہندگان ہیں۔ لہذا
چین تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ پاکستان کے اقتصادی و سماجی استحکام کے لئے
مل کر تعمیری کام کریں۔