شی جن پھنگ کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے کارکنوں اور اہم ریاستی اداروں کے رہنمائوں کی جانب سے اپنی کارکردگی کی تحریری رپورٹ پیش

2023/03/02 16:33:32
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے متعلقہ ضوابط کے مطابق سی پی سی کے سیاسی بیورو کے کارکنوں، سیکریٹریٹ کے سیکٹریٹرز، چین کے قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی، ریاستی کونسل، عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی پارٹی کمیٹی کے کارکنوں، سپریم عوامی عدالت، سپریم پروکیوریٹریٹ کی پارٹی کمیٹی کے سربراہ نے حال ہی میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور اس کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کو اپنے اپنے کاموں کی کارکردگی کی تحریری رپورٹس پیش کیں۔ شی جن پھنگ نے ان رپورٹس پر نظرثانی کی اور اہم مطالبہ بھی کیا۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی مرکزی اور متحد قیادت، پارٹی کی قیادت کا اعلی ترین اصول ہے۔ متعلقہ رہنما ہر سال سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور اس کے جنرل سیکریٹری کو ایک بار اپنے کاموں کی کارکردگی کی تحریری رپورٹ پیش کرتے ہیں جو پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی مرکزی اور متحد قیات کے تحفظ اور اس کی مضبوطی کے لئے اہم نظامی بدوبست ہے۔