امریکہ میں امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھنے کی حقیقی وجہ

2023/03/02 16:21:52
شیئر:

امریکہ امیر اور غریب کے درمیان سب سے زیادہ فرق رکھنے   والا ملک ہے۔ 20 ویں صدی میں  70 کی دہائی سے   امریکہ میں آمدنی کی اور دولت میں عدم مساوات  بڑھتا کا رہا ہے اور یہ رجحان آج بھی جاری ہے۔

عالمی بینک کے مطابق، 1974 میں امریکہ میں گنی کوائنسٹ 0.353 تھا جو  2019 میں بڑھ کر 0.415 ہو گیا، جو دولت کے حد سے زیادہ خلا (0.4 سے زیادہ) کی انتباہی سطح سے تجاوز کر گیا ہے. اسی وقت میں ، دیگر ترقی یافتہ ممالک کا گنی کوائنسٹ بنیادی طور پر 0.35، یا 0.3 سے بھی کم تھا.

ورلڈ ویلتھ اینڈ انکم ڈیٹا بیس کے مطابق 20 ویں صدی کے آغاز سے لے کر اب تک 2021 میں امریکہ میں امیر ترین افراد کی آمدنی کا حصہ بڑھ کر 19.1 فیصد ہو گیا ہے جو 50 سالوں میں تقریبا دوگنا ہو چکا ہے۔
امیر اور غریب کے درمیان فرق دولت کی عدم مساوات میں بھی ظاہر ہوتا ہے۔ فیڈ کے 2021 کے اعداد و شمار کے مطابق ، ٹاپ 1  فیصدگھرانوں کے پاس ریکارڈ 32.3 فیصد دولت ہے  جبکہ 1989 میں یہ شرح  23.6 فیصد تھی۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد اگرچہ امریکی معیشت میں اضافہ ہوتا رہا لیکن متوسط طبقہ نہ صرف اس اضافے سے محروم رہا بلکہ اس میں  کمی دیکھی گئی۔ در میانی آمدنی والے گھرانوں میں امریکی بالغوں کا حصہ 1971 میں 61 فیصد سے گھٹ کر 2019 میں 51 فیصد رہ گیا۔ زیادہ آمدنی والے گروہوں کا تناسب 14 فیصد سے بڑھ کر 20 فیصد، کم آمدنی والے گروہوں کا تناسب 25 فیصد سے بڑھ کر 29 فیصد  جبکہ  متوسط آمدنی والے خاندانوں کا حجم سکڑتا رہا۔

 امریکہ میں امیر اور غریب کے درمیان فرق کے  بہت سے عوامل  ہیں  جن میں سرمائے کی اجارہ داری ، انتخابی سیاست ، حکومتی پالیسیاں ، ٹریڈ یونینوں کی طاقت میں کمزور ی اور نسلی امتیاز شامل ہیں۔ امیر اور غریب کے درمیان بڑھتا ہوا فرق امریکہ میں سماجی بحران کے گہرے ہونے کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔ بڑھتا ہوا نسلی تناؤ، بڑھتی ہوئی بے گھری، شہری فسادات اور سنگین پرتشدد جرائم امیر اور غریب کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق سے قریبی تعلق رکھتے ہیں۔

دنیا میں ہر جگہ غربت کی تمام شکلوں کا خاتمہ پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کا ایک اہم مقصد ہے۔ ترقی کا بنیادی مقصد عوام کے لئے مشترکہ خوشحالی کا حصول ہے، اور  اس پر  تمام ممالک کا اتفاق رائے  ہونا  چاہئے. امریکہ میں امیر اور غریب کے درمیان فرق ایک مستقل سماجی بیماری اور امریکی جمہوریت اور انسانی حقوق پر ایک سنگین داغ ہے۔ امریکہ کو اپنے ملک میں امیر اور غریب کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق کی تلخ حقیقت کا سامنا کرنا چاہئے، عام لوگوں کی آواز وں کو سننا چاہئے، اور اس مسئلے کا سامنا کر تے ہوئے  اسے حل کرنا چاہئے۔